برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما ریڈوکانو ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

واشنگٹن۔5اگست (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور گزشتہ سال کی یو ایس اوپن چیمپئن ایماریڈوکانو اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ 19 سالہ برطانوی ٹینس سٹار نے پری کوارٹر فائنل میں حریف کولمبیا کی کیملا اوسوریو کو شکست دی۔ڈبلیو ٹی اے اور اے ٹی پی کے زیراہتمام سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ایماریڈوکانو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائی بریکس پر حریف کولمبیا کی کیملا اوسوریو کو 6-7(5-7) اور 6-7(4-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ برطانیہ کی ایما ریڈوکانو نے کولمبیا کی کیملا اوسوریو کو دو گھنٹے 50 منٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، جہاں ان کا مقابلہ روسی حریف کھلاڑی لیوڈمیلا دیمتریوینا سمسونووا سے ہوگا۔