بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی رابطہ و کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین کی ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی رابطہ و کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین کی ملاقات

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ و کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو رابطہ و کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے بارے آگاہ کیا۔ ملاقات میں قمر زمان کائرہ، سید مراد علی شاہ، نواب ثنااللہ زہری، شجاع خان، سعید غنی، ندیم افضل چن اور بہادر خان سیہڑ موجود تھے۔