بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے ہرا دیا

ینچورین۔19مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ سپر سپورٹ پارک، سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے، شکیب الحسن نے 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، لٹن داس اور یاسر علی نے نصف سنچریاں بنائیں،

جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو جینسن اور کیشوو مہاراج نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 276 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، راسی وان ڈر ڈوسن 86 اور ڈیوڈ ملر 79 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن میراز نے 4 اور تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شکیب الحسن کو مرد میدان قرار دیا گیا۔