بگ بیش لیگ ،سڈنی تھنڈر کا آئندہ سیزن کے لئے فضل الحق فاروقی سے معاہدہ طے پاگیا

سڈنی۔24نومبر (اے پی پی):آسٹریلوی ٹی ٹونٹی کرکٹ بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی تھنڈر کامینز بی بی ایل کے 12ویں ایڈیشن کے لئے افغانستان کے کرکٹر فضل الحق فاروقی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے ۔وہ میزبی بی ایل کے آئندہ سیزن میں سڈنی تھنڈر کو دستیاب ہوں گے۔

سڈنی تھنڈر نے جمعرات کو معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔فضل الحق فاروقی ابتدائی 9 میچز کے لیے سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کریں گے۔ 22 سالہ فضل الحق فاروقی انگلینڈ کے کرکٹرڈیوڈ ویلی کے متبادل کے طور پر سڈنی تھنڈر کے لئے سائن اپ کیا گیا ہے۔

فضل الحق فاروقی کو 7 ایک روزہ اور 17 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی وہ افغانستان ٹیم کا حصہ تھے۔ فضل الحق فاروقی انڈین پریمیئر لیگ میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

سڈنی تھنڈر کے سربراہ اینڈریو گلکرسٹ نے کہا کہ فضل الحق فاروقی ایک ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر ہیں ۔گلکرسٹ نے مزید کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ فضل الحق فاروقی سڈنی تھنڈر کے لئے بہترین انتخاب ثابت ہوں گے۔