Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومشوبزبھارت:فلم ’ ’ہمارے بارہ“ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی ایک...

بھارت:فلم ’ ’ہمارے بارہ“ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی ایک اور کوشش

نئی دلی۔24مئی (اے پی پی):بھارت میں سیاسی بیان بازیوں ،جارحانہ اقدامات اور کاررائیوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذ بات کو مجروح کرنے کے واقعات کے ساتھ ساتھ اب فلمی صنعت سے بھی مسلم جذبات مجروح کرنے کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل پڑاہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فلم ”ہمارے بارہ “ کے نام سے ایک فلم عنقریب ریلیز ہونے والی ہے ۔

فلم تیار کرنے والوں کی طرف سے جاری کیے گئے پوسٹر میں مسلم جوڑے کے ساتھ انکے بارہ بچوں کو پیش کیا گیا ہے۔بھارتی مسلمانوں نے فلم کے ٹریلر دیکھنے کے بعد فلم پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی

۔یہ فلم تیار کرنے والوں کی متعصبانہ ذہنیت اور مسلم دشمنی کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ریلیز سے قبل ہی فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فیسٹول کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس فلم کے تخلیقی ہدایت کار بدری ناتھ کیدار جبکہ ہدایت کار کمل چندر ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر روی گپتا ، وریندر بھگت ، سنجے ناگپال اور شیو بالک ہیں۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں