بھکر ،ڈپٹی کمشنر کا تحصیل منکرا کا دورہ

116
Deputy Commissioner Muhammad Ashraf
Deputy Commissioner Muhammad Ashraf

بھکر۔۔ 06 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اشرف نے تحصیل منکیرہ کے دورہ کے موقع پر 219.886ملین کی لاگت سے بحالی وبہتری پختہ سڑک خوشاب باؤنڈری تا خانسر گوہر والا کے جاری تعمیراتی کام کا موقع پر معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ اور ایکسئین ہائی ویز رانا اشرف بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے متعلقہ افسران سے روڈ کی تعمیر بارے بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ جاری کام کی رفتار کو مزید رفتار بنا کر روڈ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے موقع پر موجود کنسلٹنٹ ٹیم کو ہدایات جاری کیں کہ زیر تعمیر روڈ میں استعمال ہونے والے میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ تارکول کا کام معیاری انداز میں شروع کرکے روڈ کی تکمیل ماہ جون تک یقینی بنائی جائے گی ۔