لاہور۔ 19 اپریل (اے پی پی):بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کیلئے کاشتکاروں کو مناسب دانہ دار زہروں کے استعمال کامشورہ دیا گیا ہے۔ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ بہاریہ مکئی کی فصل کی حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی جاری رکھنی چاہیے خاص کربورآنے پر کسی صورت میں پانی کی کمی نہ آنے پائے کیونکہ اس سے فصل متاثر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار بورآنے پر کھیت کو ہمیشہ تر وتر حالت میں رکھیں تاکہ دانہ بننے میں مددمل سکے لیکن اس بات کابھی خیال رکھا جائے کہ پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی گوڈی بھی جاری رکھیں اور آخری گوڈی کرتے وقت پودوں کیساتھ مٹی چڑھا دیں تاکہ تیز ہواچلنے کی صورت میں فصل کو گرنے سے بچایاجاسکے۔