بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ بین الاقوامی نمائش ’’انٹرسیک دبئی ‘‘ میں شرکت کےلئے کل (بدھ) تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش کا انعقاد 16 تا 18جنوری متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہوگا جس میں ذاتی حفاظتی سازوسامان ،حفاظتی گیئرز، کام کے دوران استعمال ہونے والے لباس ، سیفٹی آلات اور اسیسریز کی نمائش کی جائے گی۔

نمائش میں درآمد و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گی۔ٹی ڈی اے پی کا کہنا ہےکہ انٹرسیک دبئی کے حوالے سے مزید معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔