Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومکھیل کی خبریںبیٹے کی المناک موت کے صدمے نے یو ایف سی میں چیلنجوں...

بیٹے کی المناک موت کے صدمے نے یو ایف سی میں چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہمت دی، امریکی فائٹر محمد عثمان

- Advertisement -

نیویارک۔19ستمبر (اے پی پی):نائیجیرین نژاد امریکی فائٹر محمد عثمان نے کہا ہے کہ بیٹے کی المناک موت کے صدمے نے یو ایف سی میں چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہمت دی، زاک پائوگا کے خلاف دی الٹی میٹ فائٹ میں کامیابی کو اپنے بیٹے کے نام کرتا ہوں۔

محمد عثمان کا دو سالہ بیٹا نیش2019 ء میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ یو ایف سی ہیوی ویٹ نے دی الٹی میٹ فائٹر کے سیزن 30 کے دوران اپنے بیٹے کی وفات کے بعد دل ٹوٹنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے جذبات کو چھپانے کی بجائے ان سے ہم آہنگ ہوکر انہیں گلے لگانا چاہیے،

- Advertisement -

اندر کے یہ جذبات ایک آندھی کی طرح ہیں اور یہ مجھے مقابلہ کرنے کے لئے ہمت دیتے ہیں، میں صرف جذبات کو گلے لگاتا ہوں، ان کے ساتھ بہہ جاتا ہوں۔ محمد عثمان نے2016 ء میں اپنے بیٹے نیش کی پیدائش کے بعد ایم ایم اے میں کیریئر شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

نائیجیرین نژاد فائٹر نے کہا کہ زندگی کو بدلنے والے بڑے تجربے سے گزرنے میں تنہا نہیں ہوں، خاندان اور دوستوں کے تعاون سے ایک مضبوط شخص کے طور پر ابھرا ہوں۔

عثمان نے کہا کہ آپ کسی کے بارے میں اس وقت تک فیصلہ نہیں کر سکتے جب تک آپ کو ان کی کہانی معلوم نہ ہو اور بہت سے لوگ کسی تکلیف دہ چیز سے گزر چکے ہوں۔ واضح رہے کہ 34 سالہ عثمان چھ سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ نائیجیریا سے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں