بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ، کیرولینا ماریا مارٹن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

بیڈمنٹن چیمپئن شپ

کوپن ہیگن۔24اگست (اے پی پی):ہسپانوی نامور بیڈمنٹن سٹار اور سکستھ سیڈ کیرولینا ماریا مارٹن بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئیں ۔

سپین کی کیرولینا ماریا مارٹن نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں حریف امریکی کھلاڑی ایرس وانگ کو نے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں جاری ہیں ۔

کوپن ہیگن کے رائل ارینا میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہسپانوی نامور بیڈمنٹن سٹار اور سکستھ سیڈ کیرولینا ماریا مارٹن نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی حریف کھلاڑی ایرس وانگ کو سٹریٹ سیٹس میں 10-21 اور 6-21 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ میانمار کی تھیٹ حڑ تھزارسے ہوگا