Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومتجارتی خبریںتاجر دوست سکیم کے تحت 17384 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی

تاجر دوست سکیم کے تحت 17384 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے تاجر دوست سکیم کے تحت اب تک 17384 تاجروں کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے۔ ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے جمعہ کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ 23 مئی تک سکیم کے تحت 17384 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 23 مئی تک کراچی سے 5173، لاہور سے 4871، اور اسلام آباد سے 1406 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ اسی طرح راولپنڈی سے 1944، پشاورسے 1409 اور کوئٹہ سے 899 تاجر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں