دبئی ۔ 15 اگست (اے پی پی) بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی، پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہے، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے اوپننگ بیٹسمین لوکیش راہول ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے اور وہ ٹاپ ٹین میں داخل ہونے والے ویرات کوہلی، پوجارا اور راہانے کے بعد چوتھے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں، شیکھر دھون کی 10 اور ہرڈک پانڈیا کی 45 درجے ترقی ہوئی ہے، اظہر علی ایک درجہ بہتری کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گئے، شکیب الحسن دوبارہ دنیا کے نمبر ایک آل راﺅنڈر بن گئے۔ آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت بھارت نے 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن پر گرفت مزید مضبوط کر لی ہے، بھارت نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر جبکہ سری لنکن ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں سمتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جوروٹ کا دوسرا نمبر ہے، پوجارا تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے اور ان کی جگہ ولیمسن نے تیسری پوزیشن سنبھال لی