24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومتجارتی خبریںتجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں...

تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پر35 فیصدکی کمی، برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصدکی نمو،درآمدات میں 19 فیصدکی کمی ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کی کمی ہوئی ہے، مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصد کی نمو جبکہ درآمدات میں 19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ(جولائی تااکتوبر) میں تجارتی خسارہ کاحجم 7.416 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصد کم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان کاتجارتی خسارہ 11.356 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اکتوبر2023 میں تجارتی خسارہ کاحجم 2.099 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے 2.197 ارب ڈالرکے خسارہ کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پرایک فیصد کی نموہوئی ہے،

- Advertisement -

جولائی سے لیکراکتوبر2023 تک کی مدت میں ملکی برآمدات سے 9.617 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9.554 ارب ڈالرتھا، اکتوبرمیں ملکی برآمدات کاحجم 2.707 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملکی برآمدات کاحجم 2.384 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکی درآمدات پر17.033 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکیدرآمدات کاحجم 20.910 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبر2023 میں درآمدات پر4.806 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ سال اکتوبرکے 4.581 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407289

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں