تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 130 سے زائد ممالک اوربین الاقوامی تنظیموں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 130 سے زائد ممالک اوربین الاقوامی تنظیموں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ۔26ستمبر (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ اکتوبر میں طے شدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں 130 سے زائد ممالک اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق منگل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نےنیوز بریفنگ میں بتایا کہ فورم کی تیاریاں جاری ہیں اور چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے شراکت داروں کے ساتھ اس فورم کے حوالے سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا فورم بی آر آئی منصوبے کی دسویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کو نمایاں کرتا ہے۔