تین روزہ پولیو مہم کے آخری روز 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا عمل مکمل کر لیا گیا، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری

96

ملتان ۔ 23 اپریل (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر جاری ضلع ملتان میں 3 روزہ پولیو مہم کے آخری روز 10 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ۔پولیو مہم کے تیسرے روز ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ پولیو ٹیموں کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی ۔محمد علی بخاری نے گھروں میں جاکر بچوں کو پلائی گئی ویکسینیشن کی انسپکشن بھی کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ 3 روزہ پولیو مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے جبکہ پولیو مہم کے سلسلے میں عوامی مقامات اور جنرل بس سٹینڈ پر خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ۔محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ تمام بچوں کو قطرے پلانے تک 2 روزہ فالو اپ مہم چلائی جائے گی۔