جاپان اور شمالی کوریا کی ٹیموں کے درمیان ایشین گیمز ویمنز فٹ بال کمپٹیشن کا فائنل میچ (کل) کھیلا جائے گا

Shaheen Football Champions Trophy
Shaheen Football Champions Trophy

ہانگ زو۔5اکتوبر (اے پی پی): چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں ویمنز فٹ بال کمپٹیشن کے فائنل میں جاپان اور شمالی کوریا کی ٹیمیں (کل) جمعہ کو نبرد آزما ہوں گی جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں میزبان چین اور ازبکستان کی خواتین فٹ بال ٹیمیں بھی کل جمعہ کو ہی پنجہ آزمائی کریں گی۔

ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں خواتین کے فٹ بال کمپٹیشن میں شمالی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان فائنل میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ویمنز فٹ بال کمپٹیشن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں شمالی کوریا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ازبکستان کو 0-8 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے میزبان چین کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کی ۔

خواتین کے فٹ بال کمپٹیشن میں کانسی کے تمغہ کےلئے تیسری پوزیشن کے لئے میچ بھی 6 اکتوبر کو ہی کھیلا جائے گا، جس میں ازبکستان اور چین کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔