جاپان کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال بگڑنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں

Hayashi Yoshimasa
Hayashi Yoshimasa

ٹوکیو۔21اپریل (اے پی پی):جاپان مشرق وسطیٰ کی صورتحال بگڑنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کرے گا، جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری ہایاشی یوشیماسا نے کہا ہے کہ ملک مشرق وسطیٰ کے حالات کو خراب ہونے سے روکنے کے لیے تمام ضروری سفارتی کوششیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کو مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گہری تشویش ہے اور وہ کسی بھی ایسے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے جو کشیدگی کا باعث بن سکتا ہو۔