Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومتجارتی خبریںجرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال...

جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 88.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 84.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک میں ارسال کیاتھا۔

- Advertisement -

اگست میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 44.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 44.2 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 40.5 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.12 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.25 ارب ڈالرتھا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں