جس طرح پی ٹی آئی کےسوشل میڈیاٹرولزنےافواج کے خلاف نفرت انگیز ٹرینڈز چلائے، کیا شہداء کے خاندان یہ بھول پائیں گے؟ وزیراعظم شہبازشریف کاٹویٹ

صحبت پور میں براستہ سڑک اور ہیلی کاپٹر پینے کا پانی پہنچایا جارہا ہے،سیلابی پانی نکالنے کےلئے 20 اضافی پمپ پہچا دیئے گئے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت انگیز ٹرینڈز چلائے، کیا شہداء کے خاندان یہ بھول پائیں گے؟

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کئے،

ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ انہوں نے کہا کہ کیا شہداء کے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔