جنوبی ایشیائی ممالک کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کیلئے خطے میں امن کا قیام ضروری ہے،افتخار علی ملک

Iftikhar Ali Malik
Iftikhar Ali Malik

لاہور۔14اپریل (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک کی اقتصادی ترقی و خوشحالی کے لیے خطے میں پائیدار امن کا قیام لازمی شرط ہے۔

اتوار کو مسلم خان بنوری کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا طویل عرصے سے عدم استحکام اور تنازعات سے دوچار اور یہ خطے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں اقتصادی انضمام کے لیے ہمیں اقدامات اٹھانے چاہیں، اقتصادی تعاون کا فروغ تمام مالک میں امن،خوشحالی اور ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا کر سکتا ہے۔