جنوبی کوریا کی ایل جی الیکٹرانکس کو روس میں بزنس سے منافع میں 8.7 گنا اضافہ

LG Electronics of South Korea
LG Electronics of South Korea

ماسکو۔23فروری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی الیکٹرانکس کو روس میں بزنس سے حاصل ہونے والے منافع میں2023 کے دوران 8.7 گنا اضافہ ہوا جو بڑھ کر 35.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

تاس کی رپورٹ کے مطابق اس سے ایک سال قبل 2022 کے دوران جنوبی کوریا کی طرف سے روس کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کے تحت روس کو تمام برآمدات رو ک لینے سے ایل جی الیکٹرانکس کے روس میں بزنس سے حاصل ہونے والے منافع میں 2021 کے مقابلہ میں 19 گنا کمی واقع ہو ئی تھی ۔

ایل جی کا شمار دنیا میں گھریلو آلات بنانے والی سب سے بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے، یہ کمپنی مختلف الیکٹرانکس اشیاء بھی تیار کرتی ہے۔