جنوری اور فروری کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات میں 5 فیصد تک کا اضافہ

exports

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):جنوری تا فروری 2024 ء کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات 468 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا فروری 2024 ء کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا۔2024ء کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 468.47 ملین ڈالر رہیں

جو گزشتہ سال کے 446.31 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 5 فیصد زیادہ ہیں۔چین میں پاکستانی ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، سمندری غذا اور زرعی مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی برآمد کنندگان اس موقع سے فائدہ اٹھا کر چین کو اپنی برآمدات کو فروغ دیں گے۔