حد نگاہ بہتر، موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر، ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم ،ایم تھری رجانہ سے درخانہ تک کھول دی گئی

Motorway
Motorway

لاہور۔21نومبر (اے پی پی):موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد بند موٹروے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر،موٹروے ایم فور گوجرہ سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم تھری رجانہ سے درخانہ تک منگل کوکھول دی ۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا ہےکہ موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کی گئیں، روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،

روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔