خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، مذید چار میچز کا فیصلہ

نیشنل بنک کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے دبئی کرکٹ سیریز میں معاونت
نیشنل بنک کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے دبئی کرکٹ سیریز میں معاونت

کراچی۔ 16 فروری (اے پی پی):خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا، تحسین شاہدبے شاندار سینچری اسکور کی جبکہ عارف شاہ نے جارحانہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا۔ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام جاری خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مذید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا۔

ایسٹرن اسٹار گرائونڈ پر کھیلے گیے پہلے میچ میں زون دو گرین نے زون تین کو 49 رنز سے ہرا دیا۔زون دو گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 311 ر نز بنائے۔سید نواب نے 12 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 84، حسیب خالد 9 چوکوں کی مدد سے 59، منیر الرحمان نے 55، علی شنواری نے 31 رنز بنائے۔تحسین شاہد ، رومان علی اور بھرت وجے نے 3-3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں تین گرین 262 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ تحسین شاہد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 102 ، اویس رضا اور عمر زمان نے 32-32 ،عمر خطاب نے 30 اور عبداللہ توصیف نے 20 رنز بنائے۔

وجیہ فواد نے 3 اور علی شنواری نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹی ایم سی گرائونڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں زون دو وائٹس نے زون سات وائٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون سات وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 287 رنز بنائے۔ حذیفہ منیر نے 47، غضنفر یار نے 40، زعیم ر ضوی اور نعیم گل نے 38- 38 ،غنی سبحان نے 37، ظفر علی نے 31 رنز بنائے۔ وہاج ریاز نے 3 ، بلوچ علی اور فاروق حسن نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون دو وائٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنا لئے۔ نور ولی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 92 ، مبشر نواز نے 11 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 79، فاروق حسن نے 5چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 56اور علی حسن نے 42رنز بنائے۔

کاشف خان نے 2وکٹ حاصل کیے۔ پاک اسٹار گرائونڈ پر کھیلے گیے تیسرے میچ میں زون چار وائٹس نے زون پانچ بلوز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون پانچ بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 149 رنز بنائے۔محمد آصف اور دانیال نے 36- 36 اور داد شاہ نے 29 رنز بنائے۔ نعمت خان نے 20 رنز دیکر 4 حمزہ قریشی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون چار وائٹس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 152 رنز بنا لئے۔ عبداللہ رافع نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 60 ، محمد افضل نے 28 اور عبداللہ فضل نے 21 رنز بنائے۔ انو بھائی پارک گرائونڈ پر کھیلے گیے چو تھے میچ میں زون پانچ ریڈز نے زون تین ریڈ ز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

زون تین ریڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز بنائے۔ شہروز صدیقی نے 42 رنز بنائے۔ میڈیم پیسر عارف شاہ نے جارہانہ بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز دیکر 6 اور فہد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ ریڈز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے۔ چاند احمد 33 اور جاوید محمود نے 30 رنز بنائے۔ عبداللہ مروت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔