درآمدات پرمال برداری اخراجات کے حجم میں پہلے دوماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر31.36 فیصد کمی ہوئی،سٹیٹ بینک

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.898 ارب ڈالر، سرمایہ کاری کا حجم 753 ملین ڈالر ہو گیا

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیاد پر31.36 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 364.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.36 فیصد کم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 479.02 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اگست 2023 میں درآمدات پرمال برداری وانشورنس کے اخراجات کی لاگت 193.46 ملین ڈالرریکارڈکی گئی جوجولائی میں 171.21 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 248.29 ملین ڈالرتھی، مالی سال 2023 میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 2.188 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔