دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

Water situation
Water situation

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(واپڈا) نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار100 کیوسک اور اخراج 42 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج7 ہزار300 کیوسک،

خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 13 ہزار600 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 800 کیوسک اور اخراج32 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 ہزار200 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1505.37 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.419 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1183.40 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.362 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.70 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ ہے۔