12.7 C
Islamabad
جمعہ, فروری 28, 2025
ہومتجارتی خبریںدوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں سے پاکستان کو سات ماہ کے دوران...

دوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں سے پاکستان کو سات ماہ کے دوران 4.584ارب ڈالر غیرملکی معاونت موصول ہوئی ،وزارت اقتصادی امور

- Advertisement -

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):دوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی طور پر4.584ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔ وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مد ت میں پاکستان کو دو طرفہ اورکثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے مجموعی طور پر4.584 ارب ڈالر جبکہ جنوری میں 829.84 ملین ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو 2.322 ارب ڈالر جبکہ جنوری میں 458.01ملین ڈالر کی غیرملکی امداد موصول ہوئی۔

کثیرالجہتی شراکت داروں میں سے چین کی جانب سے پاکستان کو 306.47 ملین ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک 1.048ارب ڈالر، ایشین انفراسٹرکچر انویسمنٹ بنک 60.22 ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53 ملین ڈالر، آئی بی آر ڈی 201.50 ملین ڈالر، آئی ڈی اے573.83 ملین ڈالر، ایفاد26.12ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بنک 134.19ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بنک (قلیل المدت) 265.72 ملین ڈالر اور اوپیک فنڈ کی جانب سے 1.40ملین ڈالر کی غیرملکی معاونت موصو ل ہوئی۔

- Advertisement -

دو طرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی طور 329.10 ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی جن میں چین کی جانب سے 99.17ملین ڈالر، فرانس 102.57 ملین ڈالر،جرمنی 26.09 ملین ڈالر،جاپان12.71 ملین ڈالر، جنوبی کوریا 11.75ملین ڈالر، کویت 24.40 ملین ڈالر، سعودی عرب 12.37 ملین ڈالر اور امریکہ کی جانب سے 40.05 ملین ڈالرکی غیرملکی امداد شامل ہے۔وزارت اقتصادی امورکے مطابق بیرونی کمرشل قرضوں کی مد میں 500 ملین ڈالر جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی صورت میں 1.126 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567035

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں