راولپنڈی۔ 18 جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق اور ڈی جی وڈائریکٹرمحکمہ فشریز پنجاب کی ہدایات پرراولپنڈی میں مچھلی کی افزائش اور فش فارمنگ کے فروغ کے لیے خصوصی طورپر تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اعلان کیاگیاہے ،ورکشاپ کل جمعرات جون سے شروع ہو گی۔ اس ٹریننگ ورکشاپ میں ماہرین شرکاکو ٹریننگ کے علاوہ مچھلی کی افزائش اورماڈرن فارمنگ بارے آگاہی دینگے ۔
اسٹنٹ ڈائریکٹر وانچارج ٹریننگ سینٹرمسرت نذیرکے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے عین مطابق ہم عوام کی سہولت کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، اس ضمن میں فش فارمنگ سے وابستہ افراد اور عام لوگوں کو مچھلی کی افزائش کے کاروبار کو بڑھانے اور پانی کی کیمسٹری بارے آگاہی دینے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا آغازہوگا،ہر ماہ ایک ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہمارا معمول ہے
ہم بغیر معاوضے کے مچھلی کی افزائش کے حوالے سے چھوٹے ڈیموں سے لیکر ذاتی پونڈز اور فارمنگ کرنے والوں کو مکمل رہنمائی دیتے ہیں۔