17.2 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

- Advertisement -

راولپنڈی۔8مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز 6 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم عاطف سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم رمیز سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، گنجمنڈی پولیس نے ملزم حیات اللہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

واہ کینٹ پولیس نے ملزم گلفراز سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، مورگاہ پولیس نے ملزم حمزہ سے چاقو اور روات پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570372

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں