راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن، 28 ملزمان گرفتار ،320 سے زائد پتنگیں، ڈوریں اور اسلحہ برآمد

Rawalpindi police crackdown,
Rawalpindi police crackdown,

راولپنڈی ۔25فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 28 ملزمان گرفتار کر کے 320 سے زائد پتنگیں، ڈوریں اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راول ڈویژن پولیس نے 17 ملزمان کو گرفتار کر کے 150 سے زائد پتنگیں،21 ڈوریں اور 2 پستول برآمد کیے ۔ اسی طرح پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 170 پتنگیں اور 9 ڈوریں برآمد کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔