راولپنڈی پھگواڑی پولیس کی کارروائی، 02 گاڑیوں سے اسلحہ برآمد، 03 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 8ملزمان گرفتار

راولپنڈی۔ 01 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پھگواڑی پولیس نے کارروائی کرکے 02 گاڑیوں سے اسلحہ برآمدکرلیااور 03 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔پولیس کے مطابق پھگواڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کر کے 03ملزمان کو گرفتار کر لیا،

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد رمضان، سفر خان اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے مختلف بور کی 08 رائفلیں برآمد ہوئیں،ایس پی صدرنے پھگواڑی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائیگا،ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائیگا۔