رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے،وفاقی وزیرڈاکٹر گوہر اعجاز

Dr. Gohar Ijaz
Dr. Gohar Ijaz

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر تجارت، صنعت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ یہ بات انہوں نے اوورسیز چیمبرز آف کامرس کراچی کے دورے کے موقع پر کہی ۔ نگران وزیر تجارت سے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے ڈالر کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے بھی متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اورافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے ڈالر کی سمگلنگ پر قابو پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث تجارتی خسارے میں تیزی کے ساتھ کمی ہو رہی ہے اور سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات بڑھ رہی ہیں۔