- Advertisement -
ماسکو ۔13مارچ (اے پی پی):روس کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث 5افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق روسی وزارت برائے ہنگامی حالات نے بتایا کہ بلاگوویشچینسک شہر کے ایک دفتر کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571892
- Advertisement -