روس کی شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

Russian Ministry of Foreign Affairs
Russian Ministry of Foreign Affairs

ماسکو ۔2اپریل (اے پی پی):روس نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو ناقابل قبول قرار دیا۔

وزارت نے کہاکہ ہم سفارتی اور قونصلر تنصیبات پر کسی بھی حملے کو واضح طور پر ناقابل قبول سمجھتے ہیں، حملہ ایک گنجان آباد میٹروپولیٹن علاقے میں کیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتوں کا خطرہ ہے، اسرائیل کی طرف سے اس طرح کے جارحانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں ، انہیں روکا جانا چاہیے۔

حکام نے کہا کہ روس اسرائیلی قیادت پر شام اور دیگر ہمسایہ ممالک میں اشتعال انگیز فوجی کارروائیوں کی مشق ترک کرنے پر زور دیتا ہے۔ واضح رہے پیر کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک سینئر ایرانی کمانڈر سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے، 2011 میں شام کی خانہ جنگی کے آغاز کے بعد وہاں ایرانی سفارت خانے پر یہ پہلا حملہ ہے۔