ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

Rescue 1122
Rescue 1122

ایبٹ آباد ۔ 01 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو ایبٹ آباد کی جانب سے مختلف ایمرجنسیز کالز پر عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کے جان و مال بچانے کے لئے مجموعی طور پر 365 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں۔

ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے ترجمان ساجد اقبال نے کہا کہ مجموعی طور پر 33285 کالز موصول ہوئیں، جن میں 15474 غیر ضروری کالز شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نے ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ میں 365 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔گزشتہ ماہ کے دوران ٹریفک حادثات کے 45، میڈیکل ایمرجنسی کے283، آگ لگنے کے 21 اور دیگر ہنگامی صورتحال(ریکوری) کے 13واقعات رونما ہوئے۔ان تمام واقعات کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

ان ایمرجنسی واقعات میں کل 365 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 344 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 127 ایمرجنسیز کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتالوں تک منتقلی کی خدمات سرانجام دیں، جن کو بہتر علاج کے لئے ڈسٹرکٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔