23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 ملاکنڈ نے اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 328...

ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 328 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیں، ترجمان

- Advertisement -

پشاور۔ 01 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے اکتوبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 328 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے۔ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ترجمان محمد عاصم خان کے جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے گزشتہ مہینے مجموعی طور پر 328 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیں جس میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئیں،

جن کی تعداد 273 ہے۔اس کے علاوہ 35 ٹریفک حادثات، 11 آتشزدگیاں، 07گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 2دیگر متفرق واقعات میں خدمات سرانجام دی گئیں۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے مجموعی طور پر 326 افراد کو بچایا جبکہ 9 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

- Advertisement -

ریسکیو 1122 کی روزمرہ ایمرجنسیز کے علاوہ محکمہ صحت کے ایمبولینس سروس میں بھی اکتوبر کے مہینے میں 139 مریضوں اور زخمیوں کو ضلع کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا، جن میں 72 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 67 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ارشد اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 کے خدمات بلا کسی تفریق کے فراہم کئے جائیں۔ ریسکیو1122 ملاکنڈ نے ضلع بھر میں روز مرہ کی بنیاد پر لوگوں کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچائو کے متعلق تربیت فراہم کیں جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و پرائیوٹ ادارے، اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407278

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں