Election day banner
37.4 C
Islamabad
پیر, جولائی 22, 2024
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 نے عید کے ایام میں 1562 افراد کو ہنگامی مدد...

ریسکیو 1122 نے عید کے ایام میں 1562 افراد کو ہنگامی مدد فراہم کی،ترجمان زاہد لطیف

فیصل آباد ۔ 21 جون (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے عید کے ایام میں 1562 افراد کو ہنگامی مدد فراہم کی۔ حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے عید کے تینوں ایام کے دوران ریسکیو کنٹرول روم کو 1684 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر ضلع فیصل آباد میں تحصیلوں سمیت مختلف نہروں کے مقامات پر امدادی کیمپ لگائے گئے تاکہ کسی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

ضلع بھر میں 800 سے زائد ریسکیو سٹاف نے مختلف پوائنٹس پر ڈیوٹی سر انجام دی۔ عید کے ایام میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے387 واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوئے۔میڈیکل کی 1107 اور آگ لگنے کی 34 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔عید کے تین دنوں میں مختلف ایمرجنسی کے دوران 1562 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ عید کے روز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مختلف ریسکیو سٹیشن کا دورہ کیا اور ریسکیو کی جانب سے لگائے گئے مختلف مقامات پر امدادی کیمپس کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں