28.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو1122صوابی کاعملہ بارشوں وہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلئے تیار ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی...

ریسکیو1122صوابی کاعملہ بارشوں وہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلئے تیار ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

- Advertisement -

پشاور۔ 29 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی رفیع اللہ مروت کی زیرنگرانی حالیہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122صوابی کو ہائی الرٹ ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نےکہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122 صوابی کاعملہ تیار وچوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیوعملہ آفات کی صورت میں آپ کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے کوشاں ہے۔

انہوں نےشہریوں سے التماس کی ہے کہ دوران بارش غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے ٹرانسفارمرز، کھمبوں اور لائن کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔پانی کی نہروں، تالابوں، دریاؤں پر تفریح کی غرض سے نہ جائیں۔ اپنے گھروں کی چھتوں کو صاف رکھیں تاکہ پانی کا نکاس باآسانی ہو سکے۔

- Advertisement -

بارش کے پانی کے نکاس کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائیں۔ پینے کا پانی ابال کر پیئں۔ انہوں نےکہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو صوابی کی فری ہیلپ لائن 1122 پر 24 گھنٹے مفت کال کریں۔آپ کی کال پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=443832

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں