زرمبادلہ کے ذخائر 12.30ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

State Bank
State Bank

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 12.30ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 17 نومبر 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.18ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.12ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 217ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔