زندگی محفوظ بنانے کے لیے موٹر سائیکل پر ہیلمیٹ کا استعمال لازمی کریں، ڈی پی او بھکر

بھکر پولیس

بھکر۔ 19 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس کی جانب سے شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لئے ہیلمٹ شعور آگاہی مہم کا آغازکردیاگیا۔

شہری موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ ڈی پی اؤ بھکر محمد نوید کا مزید کہنا تھا کہ ہیملٹ کا استعمال نہ صرف قانون کی پاسداری ہے

بلکہ آپ کے سفر کو محفوظ بنانے کی ضمانت بھی ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک ملک شہزاد فیض نے کہا کہ ہیملٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری تمام شہریوں کا فرض ہے۔