زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.6 فیصد کی کمی

State Bank
State Bank

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران 0.6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق 19جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زیر گردش کرنسی کاحجم 8604 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.6 فیصد کم اور ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 19 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زر وسیع (ایم ٹو) میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.8 فیصد کی کمی ہوئی ۔ ہفتے کے اختتام پر زر وسیع کاحجم 31947 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.8 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں بھی 0.8 فیصد کم ہے۔ ہفتے کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 23230 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کےمقابلہ میں 0.8 فیصد اور گزشتہ مہینے کے مقابلہ میں 1.3فیصد کم ہے۔