سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

110
پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج نے پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے وطن کا دفاع کیا، پارلیمنٹ کا کردار بھی مثبت رہا،صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف

لاہور۔9مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے خانیوال سے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا کے والد، حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کے مطابق محمد نواز شریف نے محمد خان ڈاہا اور ان کے تمام اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا نہایت قریبی اور بااعتماد بھائی تھے۔ ان کی وفات نہ صرف ان کے لیے ذاتی صدمہ ہے بلکہ پارٹی کے لیے بھی بڑا نقصان ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ان کے اور مرحوم کے درمیان دہائیوں پر محیط محبت اور باہمی احترام کا مضبوط رشتہ قائم تھا۔ انہوں نے حاجی عرفان ڈاہا کی عوامی خدمت اور مسلم لیگ (ن) کے لیے ان کی خدمات کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔محمد نواز شریف نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔