سبزی اور پھلوں کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر

سبزی اور پھل

جہلم۔ 26 ستمبر (اے پی پی):سبزی اور پھلوں کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ ضروری ہے تاکہ عوام الناس کو بنیادی ضروریات کی اشیاء مناسب ریٹ پر میسر ہوں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے منڈی میں سبزی پھلوں کی بولی کا جائزہ لیا اور مختلف سبزیوں پھلوں کی سپلائی اور ڈیمانڈ، مارکیٹ ریٹ بارے آگاہی حاصل کی اور ہدایت کی کہ غیر ضروری منافع سے پرہیز کیا جائے۔