سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ جمعہ کو  کھیلا جائے گا

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ جمعہ کو  کھیلا جائے گا

کولمبو۔23جون (اے پی پی):سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ جمعہ کو آر پریما داسا سٹیدیم ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم کو کینگروز کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کینگروز نے پہلے ون ڈے میچ میں آئی لینڈرز کو 2 وکٹوں سے ہرا یا تھاجبکہ سری لنکن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو 26 رنز سے شکست دے دی ، تیسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم نے کینگروز کو 6 وکٹوں جبکہ چوتھے میچ میں آئی لینڈرز نے کینگروز کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت چکی ہے، آسٹریلوی ٹیم کو ایرن فنچ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم آل رائونڈر ڈاسن شنکا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کاپانچواں اور آخری ون ڈے میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا، پہلے دو ون ڈے پالے کیلی میں کھیلے گئے جبکہ آخری تین ون ڈے کولمبو کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔