سعودی عرب ، حج ٹاسک فورس کی مسجد نمرہ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق ،مقصد اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت فراہم کرنا ہے

سعودی عرب ، حج ٹاسک فورس کی مسجد نمرہ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق ،مقصد اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت فراہم کرنا ہے

مکہ مکرمہ ۔3جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی حج ٹاسک فورس نے میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کی ہے جس کا مقصد اہلکاروں کو کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تربیت فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نمرہ میں حج ٹاسک فورس کی جانب سے کی گئی مشق کا مقصد اہلکاروں کو عملی طور پر کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تربیت فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ہنگامی حالت سے نمنٹے کے سلسلے میں کی جانے والی مشق ہلال الاحمر کے مرکزی آپریشن روم کو اطلاع ملی کہ وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ کے ایئرکنڈیشننگ یونٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کے باعث وہاں موجود حجاج تیزی سے باہرنکلنے کی کوشش میں بھگدڑ کا شکار ہو گئے۔ کنٹرول روم نے اطلاع ملنے پرفوری طور پر قریب ترین موجود ہلال الاحمر کے ہنگامی یونٹس کو جائے وقوعہ پر بھیجا جنہوں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

مشق کا مقصد ایام حج میں ہلال الاحمر کے یونٹس کو ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رکھنا اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ واضح رہے حج ایام سے قبل ہلال الاحمر، شہری دفاع اور حج ٹاسک فورسز کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملی مشقیں کرائی جاتی ہیں تاکہ امدادی یونٹس کے اہلکاروں کو ہرقسم کی عملی تربیت دی جا سکے۔