سعودی عرب میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Fire in Saudi Arabia,
Fire in Saudi Arabia,

جدہ ۔23مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر بریدہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں 4 افرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ امدادی ٹیموں نے ایک زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کراتے ہوئے آتشزدگی سے متعلق ضابطے کی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔محکمے نے آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لیے گھروں میں آگ بجھانے کے آلات، اسموک ڈیٹیکٹر سمیت ضروری اشیا رکھنے پر زور دیا ہے۔