سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں امدادی کارکنوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت

Saudi Ministry of Foreign Affairs
Saudi Ministry of Foreign Affairs

ریاض ۔3اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ پٹی میں ورلڈ سینٹرل کچن تنظیم کے کارکنوں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ایس پی اےکے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہامدادی کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی اسرائیل کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی انسانی قوانین اورغاصبانہ جرائم کا تسلسل ہے۔

وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے امدادی تنظیموں اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کو پھر مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ’ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے فوری نوٹس لے۔

بیان میں عالمی برادری سے مزید مطالبہ کیا گیا کہ ’وہ شہریوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ غزہ پٹی میں متاثرین کو جلد از جلد اور مستقل بنیادوں پر امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔