سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

Saudi Arabia, gold prices
Saudi Arabia, gold prices

جدہ۔14اپریل (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں گزشتہ روز کے مقابلے میں تین ریال فی گرام کی کمی دیکھی گئی ہے۔عاجل ویب کے مطابق گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں گزشتہ روز کے مقابلے میں تین ریال فی گرام کی کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 282.69 ریال، 22 قیراط ایک گرام 259.14 ،والے21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 247.36 ریال اور18 قیراط 212.02 ریال رہی ۔

گولڈ مارکیٹ مین 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,374.63، 22 قیراط 8 گرام کی گنی 2,487.71 جبکہ 24 قیراط8گرام کی گنی 2,713.86 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 284,672 ریال میں دستیاب رہا۔