28.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومکھیل کی خبریںسندھ کے نو عمر تیر اندازوں کا نیشنل جونیئر آرچری چیمپئن شپ...

سندھ کے نو عمر تیر اندازوں کا نیشنل جونیئر آرچری چیمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل لینا بڑا کارنامہ ہے، صوبائی وزیر کھیل سید جنید علی

- Advertisement -

کراچی۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):سندھ میں کسی بھی کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں،سندھ کے نو عمر تیر اندازوں کا نیشنل جونیئر آرچری چیمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل لینا بڑا کارنامہ ہے۔

ان خیالات کا اظہارنگراں صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی صدر ثنا علی، جنرل سیکریٹری اور لیول تھری انٹر نیشنل کوچ سید اعجاز علی کی قیادت میں سندھ کی جونیئر آرچری ٹیم سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت،ماہ جبیں اور دیگر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر جنید علی شاہ نے نیشنل جونیئر آرچری چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر سندھ کے کھلاڑیوں اور ان کے کوچز و آفیشلز کو مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بچوں کے اس کارنامے کی مجھے بہت خوشی ہے اور میں ہر کھلاڑی کے لئے دس ہزار روپے اورنیشنل جونیئر آرچری چیمپئن شپ میں بہترین انفرادی اسکور کا ریکارڈ بنانے پر سندھ کے جونیئر آرچر معظم علی کے لئے 25ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں،

مجھے امید ہے کہ یہی نوجوان تیر انداز آگے چل کر نیشنل ایونٹس میں سندھ کا نام روشن کریں گے۔ یاد رہے سندھ کی جونیئر آرچری ٹیم نے لاہور میں منعقدہ پہلی نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں تین گولڈ،پانچ سلور اور دو برانز میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404032

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں