سوئی ناردرن نے مختلف شہروں میں مزید 122 گیس کنکشن منقطع کر دئیے،78لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد ۔ترجمان

129
Sui Northern Gas Pipelines Limited
Sui Northern Gas Pipelines Limited

لاہور۔3دسمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ سوئی ناردرن کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید122 گیس کنکشن منقطع ، 269انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس جبکہ78لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9کنکشن منقطع کیے ،47انڈر بلنگ کیسز بھی پروسیس/اندراج کیے گئے اور 8لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

بہاؤلپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع ،جبکہ 17انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیا گیا اور 10ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11کنکشن منقطع کئے گئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کئے گئے۔شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 40کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے اور 47انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج ہوئے جبکہ 47لاکھ60ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

ٹیم نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے50ہزار کے جرمانے کیے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 120انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور3لاکھ20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 38کنکشن منقطع کیے اور 18لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے جبکہ ٹیم نے مزیدکارروائی کے دوران 2 ایف آئی آرزبھی کاٹیں ۔

ترجمان کے مطابق ساہیوال میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1جبکہ 1انڈر بلنگ کیس کا پروسیس/اندراج کیا ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 11انڈر بلنگ کیسز اندراج کیے گئے اور50ہزار کے جرمانے بھی کیے گئے ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا۔سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع اور 36انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ۔ٹیم نے کارروائی کے دوران 70ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔